حیدرآباد۔13۔فروری(اعتماد نیوز)آج اسپیکر لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے کہا
کہ سیما آندھرا قائدین کی حرکت لوک سبھا کی تاریخ میں شرمناک ہے۔انہوں نے
کہا کہ
عالمی پیمانہ پر ہندوستانی جمہوریت کی قدر ہے لیکن آج پیش آئے حرکت
سے انہیں شرمندگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اس سے متعلق بات چیت
کرتے ہوئے کاروائی کرینگے۔